بشپ جان جوزف شہید ایک عہد ساز شخصیت تھے؛پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف

Bishop John Joseph Shaheed was an era-shaping figure said Pastor Markus Sharif
Bishop John Joseph Shaheed was an era-shaping figure, said Pastor Markus Sharif


گوجرنوالہ (نوائے مسیحی ) چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے بشپ جان جوزف شہید کی 29 ویں برسی کے موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشپ جان جوزف شہید ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے پاکستانی مسیحیوں کو حقوقِ انسانی کے لیے لڑنا جہدوجہد کرنا سکھایا اور اس مقصد کے لیے جان دے کر عوام کے اندر کے ڈر اور قاتلوں کے خوف کو بھی ختم کیا۔ وہ مر کر امر ہوگئے ۔

 ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ۔ آج بھی مسیحی برادری کو ان جیسے رہنما کی ضرورت ہے ۔  جو نڈر ہو  کسی لالچ یا ذاتی مفادات کے بغیر اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہو آور ان کے لیے مقدس موسی نبی کی طرح درد رکھتا ہو۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی