ایف جی اے چرچ صادق آباد میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا




صادق آباد (سلمان منسی ، کوآرڈینیٹر بہاولپور ڈویژن) ایف جی اے چرچ محلہ اسلام پورہ صادق آباد میں ایک روح پرور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے دوران پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور وطنِ عزیز کے محاذوں پر ڈٹے ہوئے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔


دعائیہ تقریب کی قیادت پاسٹر حنوک انجم نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ ہارون گل مسیح، ڈاکٹر عمانوئیل ضیا، فرانسس بھٹی اور شالیم گل بھی شریک تھے۔ اس موقع پر گروپ کیپٹن کامران مسیح کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔


شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ پوری قوم خصوصاً مسیحی برادری وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم