مورخہ 11 مئی 2025
بہاولپور (رپورٹ؛ ڈویژنل کو آرڈینیٹر نوائے مسیحی سلمان منسی )رحیم یار خان کی مسیحی عوام کی جانب سے مادرِ وطن کے بہادر سپوت، گروپ کیپٹن کامران بشیر مسیح کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے دشمن کے دل میں جا کر راجوری ایئر بیس کیمپ کو تباہ کر کے اپنی جرأت، حب الوطنی اور بے مثال بہادری کا ثبوت دیا۔
یہ وہ لمحہ ہے جب ہم فخر سے کہتے ہیں کہ پاکستان ہر مذہب، نسل اور طبقے کے افراد کا مشترکہ وطن ہے۔ جب بھی وطن عزیز کو کسی بھی خطرے نے للکارا، مسیحی، مسلمان، سکھ، ہندو — سب نے یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا اور پاکستانی ہونے کا حق ادا کیا۔
گروپ کیپٹن کامران بشیر مسیح نہ صرف پاکستان کے محافظ ہیں بلکہ پاکستان کی اقلیتوں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہیں۔ ان کی قربانی اور کارنامہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کے بیٹے چاہے کسی بھی پس منظر سے ہوں، جب بات وطن کی ہو، تو سب ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔
پاکستان زندہ باد! پاک فضائیہ پائندہ باد!گروپ کیپٹن کامران بشیر مسیح کو سلام!
اظہارِ محبت و فخر
رحیم یار خان کی مسیحی برادری کی جانب سے:ڈاکٹر منسی محمود، پاسٹر حنوک، پادری کامران شفقت، ورنن اینتھنی، مشتاق پال، فرانسز بھٹی، سنیل وکٹر، الیاس گل، سیمسن مختیار، غریب نواز، پرویز سردار، پطرس مقبول، فیاض مسیح، ریاض مسیح، شفیق مسیح، دائم اشفاق، اسحاق اکرم، عرفان رشید
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation