بہاولپور: سلمان منسی، ڈویژنل کو آرڈینیٹر، تاریخ: 9 مئی 2025
فقیروالی میں اقلیتی (مسیحی) برادری کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک پرامن ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء نے "پاکستان زندہ باد" اور "پاک آرمی قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں" جیسے نعرے لگائےریلی سے خطاب کرتے ہوئے پادری کاشف راجہ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی جارحیت اور دھمکیوں کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ریلی میں چوہدری شماں، مییح گلزار بھٹی، شان مشتاق، یعقوب مسیح، کونسلر سجاد پیارا، اور وحید طارق سمیت دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی۔عبادت کے منتظمین نے کہا کہ اس طرح کی عبادات ہمیں عالمی مسیحی برادری سے جوڑتی ہیں اور ہمیں امن، محبت اور یکجہتی کے پیغام کو مزید عام کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation