چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء کی واقعہ حافظ آباد کی مذمت ، جاں بحق و زیر علاج بچوں کے ورثاء سے اظہار ہمدردی



چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے قلعہ صاحب سنگھ حافظ آباد میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاک ہونے والے اور موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مسیحی بچوں کے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا واقعیہ نہ صرف خوف و ہراس  بلکہ مذہبی منافرت پھیلانے کا گھناؤنا فعل ہے اس وقت حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کے لیے بڑا چیلنج ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دلوانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔  علماء اکرام امن کمیٹیوں تمام مقامی شہریوں کے لیے بھی امتحان ہے کہ وہ ملزمان کو بے نقاب کر کے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی میں حصہ  ڈالیں تاکہ غریب مسیحی برادری سے احساس محرومی کو دور کیا جاسکے ۔

 انہوں نے کہا کہ خدا ارض پاک کو نظر بد اور دشمنان وطن کے ناپاک عزائم سے بچائے رکھے صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان چیف آف آرمی سٹاف وزیر داخلہ وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی پی او حافظ آباد اس واقعے کاسخت نوٹس لیں تاکہ متاثرہ والدین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا کام کیا جائے پاسٹر مرقس شریف نے مذید کہا کہ متاثرین کی مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تحفظ بھی فراہم کیا جائے ۔ زیر علاج بچوں کی اعلیٰ سطح پرنگرانی کی جائے ان کے علاجِ میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائےتاکہ ان سے بھی تحقیقات میں مدد مل سکے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی