نوائے مسیحی ڈویژنل کوآرڈینیٹر فیصل آباد یعقوب مسیح کے مطابق پوپ فرانسس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگاری پاک ماس کا انعقاد۔ فیصل آباد کے حاجویری ٹاؤن میں واقع سینٹ پال کیتھولک چرچ میں 27 اپریل 2025 کو پوپ فرانسس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری پاک ماس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ روحانی تقریب پیرش پرِیسٹ ریورنڈ فادر ظفر اقبال کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
شمعیں روشن کی گئیں
تقریب میں شمعیں روشن کی گئیں اور مختلف ممتاز مقررین نے پوپ فرانسس کی زندگی، خدمات اور اقدار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین میں ریورنڈ فادر ظفر اقبال،یوسف عدنان صدر CARE فاؤنڈیشن، محترمہ فوزیہ کنول، سماجی کارکن، یعقوب فقیریا، چیئرمین کرسچن الائنس الائیڈ ٹو ہسپتال فیصل آباد، ڈاکٹر جاوید تھامس، ستار بشیر، چوہدری فقیر، چوہدری الطاف سیموئیل شامل تھے۔
مقررین نے پوپ فرانسس کی سادہ طرزِ زندگی، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، عالمی امن کے لیے کوششوں اورغریبوں و پسماندہ طبقات کے لیے آواز بلند کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
پوپ فرانسس کی عظیم میراث
یہ یادگاری پاک ماس پوپ فرانسس کی عظیم میراث اور ان کے اعلیٰ اخلاقی اصولوں کو یاد کرنے کا ایک بامقصد اور روحانی موقع تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation