حافظ آباد کے مسیحوں نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی

Christians of Hafizabad took out a rally in favor of the Pakistan Army, led by Minority Leader Javed Qamar Sindhu, Pride of Punjab Asif Khokar, Elder
Christians of Hafizabad took out a rally in favor of the Pakistan Army, led by Minority Leader Javed Qamar Sindhu, Pride of Punjab Asif Khokar, Elder 


نوائے مسیحی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر شہزاد مسیح کے مطابق ضلع حافظ آباد کے مسیحوں نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی جس کی قیادت قائد اقلیت جاوید قمر سندھو مرکزی چیئرمین آل پاکستان مینارٹیز الائنس موومنٹ، فخر پنجاب آصف کھوکرچیف آرگنائز آل پاکستان مینارٹیز الائنس موومنٹ، ایلڈر سلیم نے کی اور حافظ آباد کی تمام مسیحی برادری نے پاک فوج کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔ پاکستان کی پوری مسیحی برادری مل کر اپنے وطن عزیز کا دفاع کریںگےاگر ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ مل کر دشمن کو بھرپور جواب دیں گے اور دنیا یاد رکھے گی کہ کس قوم کو للکارا ہے۔ ابھی بھی وقت ہے بھارت اپنے جھوٹے پروپگنڈے سے باز آئے ہماری فوج ہمارا فخر ہے ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ  کھڑے ہیں پاکستان کی تمام اقلیتی برادری اپنے وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی