گوجرنوالہ( نوائے مسیحی ) چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے کلر آبادی گوجرنوالہ میں 49 ویں سالانہ متحدہ کنونشن میں مسیحی برادری کے اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مضمون راستبازی پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ راستباز محبت پاکیزگی امن برداشت حلیمی سچائی ایمانداری دیانتداری کا نمونہ اور گناہوں سے مبرا ہوتے ہیں اسی لیے ہمیشہ زنددہ رہتے ہیں وہ محتاج نہیں ہوتے کہ کوئی ان کی راستبازی کی تعریف کرے۔ راستبازی سچائی ایمانداری اور حق پر چلنا ہے جو تمام الہامی کتابوں انبیاء کرام کی تعلیمات ہےحاضرین نے کلام پاک سےبرکت پائی۔ اس موقع پر آرگنائزر سادھو پرویز سردار گل کو فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا ۔ پادری شفیق عالم مبشر مقصود بھٹی چوہدری عابد سید گل سسٹر زینب یوحنا ماسٹر احسان پرزائڈر عمانوایل رحمت اور مقامی پاسبان کے علاوہ دیگر نے دعا و شرکت کی بیماروں کی شفا ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعا کی گئی برکات کلمات پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے ادا کیے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation