اسلام آباد-راولپنڈی ڈایوسیس کے بشپ آرچ بشپ جوزف ارشد کی قیادت میں زیارتِ مقدسہ مریم اور تثبیت کی بابرکت تقریب کا انعقاد


فضیلت مآب اسلام آباد،راولپنڈی ڈایوسیس آرچ بشپ جوزف ارشد کی زیرِ صدارت زیارتِ مقدسہ مریم اور تثبیت کے مقدس عمل کی بابرکت تقریب 26 اکتوبر 2024 کو منعقد ہوئی۔ اس مقدس عبادت میں ان کے ساتھ ریورنڈ فادر ڈیوڈ انوش، ریورینڈ فادر سلویسٹر جوزف، فادر مرسلینس، ریورینڈ فادر جان پیٹر اور ریورینڈ فادر رچرڈ انگویو (ایم ایچ ایم)، جو ویسٹرج راولپنڈی میں واقع سیکرڈ ہارٹ پیرش کے پادری ہیں، بھی شریک تھے۔

یہ خصوصی تقریب راولپنڈی ڈایوسیس کے روحانی پیشواؤں اور مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں نہایت تقدس اور روحانیت کے ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں ایمان اور عقیدے کو تازہ کرنے کے لیے عبادات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم