زیارتِ مقدسہ مریم کے لیے بہترین سہولیات فراہمی پر مسیحی کمیونٹی کاڈی سی گجرات سے اظہارِ تشکر


 زیارتِ مقدسہ مریم کے لیے بہترین سہولیات فراہمی پر مسیحی کمیونٹی کاڈی سی گجرات سے اظہارِ تشکر۔ مسیحی وفد نے ڈپٹی کمشنر جناب صفدر حسین ورک سے اظہارِ تشکر کے لیے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات جناب صفدر حسین ورک کی طرف سے زیارتِ مقدسہ مریم کے موقع پر زائرین کے لیے بہترین سہولیات مہیا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اظہارِ تشکر کے لیے مسیحی کمیونٹی کے ہولی روزری کیتھولک چرچ کی طرف سے ریورنڈ فادر عابد سلیم (او ایم آئی ) کی ہدایت پر بابو طارق عاصی اور بابو احسن روحیل جبکہ سینٹ اینڈریو چرچ کی طرف سے ایلڈر سلوانس سندھو، ایلڈر ریاست وکٹرگل اور ایلڈر میر شفیع رانا پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی