وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر زیارت مقدسہ مریم کے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ


شیخو پورہ (رپورٹ؛ ڈاکٹر عظیم کنول چوہان ، کوآرڈینیٹر پنجاب)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر، زیارت مقدسہ مریم کے انعقاد کے سلسلے میں فرزند مریم آباد عمانوائیل اطہر جولیس صاحب MPa، فادر طارق صاحب، اور فادر شکیل صاحب نے زیارت گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں جناب کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، اور مختلف محکموں کے افسران، بشمول اے سی صفدر آباد، ڈی ایس پی صفدر آباد، اور لوکل گورنمنٹ آفیسرز نے شرکت کی۔


مسلم لیگ ن کے منارٹی ونگ شیخوپورہ کے کوآرڈینیٹر عظیم کنول چوہان، نعیم شمون صدر پنجاب PMI آف مریم آباد، جیمس سہوترا صدر صفدر آباد، اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔



یہ اجلاس 28 اگست کو منعقد ہوا، جس میں زیارت مقدسہ مریم کی اہمیت اور اس سے متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس دورے اور میٹنگ کا مقصد زیارت مقدسہ مریم کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لینا،سکیورٹی اقدامات، مذہبی مقامات کی حفاظت اور ترقی کو یقینی بنانا، اور مقامی کمیونٹی کے مسائل پر توجہ دینا تھا۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی