وفاقی حکومت نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
اس سلسلے میں 4 وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پینلز کی تقسیم کے امکانات کا جائزہ لے گی اور سفارشات پیش کرے گی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سولر پینلز کی تقسیم کے لیے وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر بجلی، وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاقی وزیر مذہبی امور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اقلیتی برادری میں سولر پینلز کی تقسیم کے امکانات کا جائزہ لے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation