مسیحی نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا


پشاور؛
مسیحی نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

نوائے مسیحی نمائندہ سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ شعبہ نہر پر ایک مسیحی نوجوان داؤد مسیح سکنہ ولی آباد کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا ۔ایک ماہ قبل زرگرآباد میں ایک مسیحی عمر رسیدہ شخص کو ایک لڑکے نے چھری سے وار کئے تھے۔ جس سے وہ زخمی ہوا۔ 

نوائے مسیحی نمائندہ نے بتایا کہ کرسچن کیمونٹی کا انتظامیہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ مقتول داؤد کے قاتل جلد ازجلد گرفتار کرکے اصل حقائق ہمارے سامنے لائے جائیں۔ مقتول اسلام اباد میں میل نرس کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا تھا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی