کیتھولک کیتھیڈرل فیصل آباد کے ہال میں فادر ظفر اقبال کی قیادت میں بزرگوں کا عالمی دن منایا گیا


 کیتھولک کیتھیڈرل فیصل آباد کے ہال میں فادر ظفر اقبال کی قیادت میں بزرگوں کا عالمی دن منایا گیا۔جس میں بزرگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

بزرگوں کے عالمی دن کے حوالے بچوں نے ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے بزرگوں کی عظمت کو سلام پیش کیا ۔

 مسٹر جیمس لعل،ناصر مٹو ،بابو گلفام اور فادر ظفر اقبال نے اظہار خیال پیش کیا۔معروف صحافی،سیاسی و سماجی شخصیت ناصر مٹو نے کہا کہ بزرگوں کی عزت کیا کریں کیونکہ یہ باعث رحمت ہوتے ہیں۔مسٹر جیمس لعل نے کہا ہمارے بزرگ گھر کے سربراہ اور سرمایہ ہوتے ہیں ان عزت و احترام ہمارا اولین فریضہ ہے ۔

ظفر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے بائیبل مقدس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ"بڑھاپے کے وقت مجھے ترک نہ کر" ( مزمور : کے 71/9)

ہم بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر ایسے بزرگوں کی عزت و احترام کریں جنہوں نے ہماری روحانی اور جسمانی تربیت کی ہے۔

اس موقع پر کیک کاٹ کر بزرگوں کا عالمی کی عظمت کو سلام پیش کیا گیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی