راحیلہ خادم حسین ایم پی اے نے خواتین کے خلاف فسطائیت اور پست ذہنیت کے مالک لوگوں کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی اور ان پر میڈیا کو استعمال کرنے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا
قرارداد میں مندرج ہے کہ یہ ایوان اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے خواتین کے خلاف سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق اور عزت نفس کو مسلسل مجروح کیا جارہا ہے حتیٰ کہ بنیادی تعلیم سے محروم کرنے کے خلاف باقاعدہ مہم جاری ہے۔
یہ ایوان اور اس کے معزز ممبران اسمبلی الیکٹرانک میڈیا پر 95 فیصد خواتین کو جاہل قرار دینے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین پاکستان اور اسلام کی روح کے مطابق ان شر پسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے اور ایسے پست ذہن لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ان کا سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو استعمال کرنے پر ریاست کی طرف سے پابندی عائد کی جائے
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation