اوکاڑہ(سوشل میڈیا ڈیسک) اتوار 28 جولائی 2024 کو سینٹ انتھونی پیرش چک 10 4-L اینٹونیا آباد اوکاڑہ میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس سیمینار کا اہتمام فیکٹریوں، ہسپتالوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والی نوجوان لڑکیوں کے لیے کیا گیا تھا۔
اس سیمینار کے مقررین میں سسٹرنصرت صادق جے ایم، میڈم شاہین انتھونی، فادرعابد تنویر، ڈومینیکن سسٹرز،سسٹر سبینا چنن اور سسٹر حنا پیٹرک اور مسٹر افتخار جگا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس خوبصورت پروگرام کو ترتیب دینے کی کوششوں کو سراہا۔
بابو پولوس بوٹا، بابو گلفام نواب، جناب مامک ڈیوڈ، ڈاکٹر موسیٰ چمن، جناب کامران لودھی اور جناب شوکت سلیم اس بامعنی سیمینار کے انعقاد کے لیے ٹیم کے ارکان تھے۔
اس سیمینار میں مس سنیتا منفیس ایم سی تھیں۔ شرکاء نے کہا کہ نوجوانوں کی فارمیشن اور ترقی کے لیے اس قسم کے پروگراموں کو جاری رکھا جانا چاہیے۔ آخر میں تمام شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation