تجربہ کار سیاسی پارٹیوں کا تجربہ ناکام نظر آتا ہے


 تجربہ کار سیاسی پارٹیوں کا تجربہ ناکام نظر آتا ہے

  اسلام آباد ۔ نتھانی ایل اقبال چیرمین پاکستان کرسچن ڈیموکریٹک موومنٹ نے اپنے بیان میں کہا جمہوریت میں کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی عائد کرنے کے لیے حکومت کو پابندی کے حوالے سے بنیادی وجوہات پیش کرنا ہوں گے ایسے تجربے پہلے ہو چکے ہیں پاپندی لگ تو سکتی ہے لیکن پاپندی کو برقرار رکھا نہیں جاسکتا کیونکہ اس وقت عدالتیں متحرک ہیں ہمارے ملک کی سیاسی پارٹیاں چھوٹی ہوتی جارہی ہیں اپنے اپنے صوبوں میں سیاست نہ ہونے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے منفی سیاست کو سیاست نہیں کہتے ہمارے ملک کی سیاسی پارٹیاں تجربے کرنے کے لیے حکومت بناتے ہیں جو عوام کے مفاد میں نہیں ہوتے

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی