![]() |
مسیحی شہری مارشل مسیح کے قتل میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا |
مسیحی شہری مارشل مسیح کے قتل میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور؛ پٹیالہ ہاؤس میں مسیحی شہری مارشل مسیح کے قتل میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا نے ڈی ائی جی عمران کشور کے ساتھ پریس کانفرنس کر کے ان گرفتاریوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ ریس کورس کے علاقہ پٹیالہ ہاؤس میں ہونے والی قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ہے ۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں سرغنا سجاد الحسن عرف ملک شانی ،محمداعظم ، محمد سلطان محمد مبشر شامل ہیں۔ ملزموں سے آلہ قتل اور تین پستول برامد کر لیے گئے ہیں ملزمان نے چند روز قبل مارشل مسیح کو اس کے گھر میں گھس کر اندھا دھن فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔قتل کی واردات پر مقتول مارشل مسیح کے عزیزوں اور مسیحی برادری نے شدید احتجاج کیا تھا اور کلب چوک پر مقتول کا جنازہ رکھ کر ٹریفک بلاک کر دیا تھا ۔
یاد رہے کہ بدنام زمانہ منشیات فروشوں جو کچھ دن پہلے جیل سے رہا ہوئے تھے نے صبح 3 بجے چھت پھلانگ کر گھر میں گھس کی تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کو یک کے بعد دیگر 15 گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation