شیخوپورہ(رپورٹ ڈاکٹر عظیم کنول چوہان )تھانہ صدر فاروق آباد کی حدود میں مسیحی بیٹی کو قتل کرکے خاندان کو دھمکیاں دینے والے کو اقلیتوں کی دبنگ آواز عمانوئیل اطہر جولیس نے گرفتار کروادیا۔غریب مسیحی باپ کی ایک بیٹی قتل دوسری کو بھی غائب کرنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔
بعد میں ملزم نے اسے نامعلوم افرادکے ہاتھوں بیچ دیا جولوگوں کی حوص کا شکار ہوتی حافظ آباد سے برآمد ہوئی۔ منت سماجت کر کے اسے گھر لائے اس کی حالت بگڑی ہوئی تھی علاج معالجہ کروایا مگر جانبر نہ ہو سکی اور دنیا چھوڑ گئی مظلوم و لاچار منیر مسیح بوجہ غربت اور لاچاری کوئی بھی کاروائی کرنے سے قاصررہا۔
اب مظلوم باپ کی دوسری بیٹی بھی ہے جو لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے ملزم اس سےبھی زبردستی نا جائز تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور دھمکیاں لگاتا ہے کہ میں نے تمہاری بہن کو غائب کیا تو میرا تم لوگوں نے کیا بگاڑا ہے اب تمہیں بھی غائب کر دوں گا۔ عوامی ایم پی اے اور مسیحی قوم کے دبنگ راہنما عمانوئیل اطہر جولیس خبر ملتے ہی متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے۔ ایف آئی آر درج کروائی اور درندہ صفت ملزم کو گرفتار کروا دیا۔ اہل علاقہ نے ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس کے اس مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہونے پرتحفظ کے احساس کا اظہار کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation