گوجرانوالہ (نیشنل نیوز نامہ سے)
بااثر افراد نے نوجوان کو حکم نہ ماننے پر فائر مار کر شدید زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے نواہی گاؤں جاگووال کے رہائشی با اثر افراد راشد اور سفیان ن گاؤں کے رہائشی غریب محنت کش صدنیب مسیح کو زبردستی اپنے کھیتوں میں دوائی ڈالنے کا حکم دیا کاصدنیب کے انکار پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سینے میں فائر مار دیا جو سینے سے آر پار ہو گیا ۔
صد نیب کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔
مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا جبکہ ملزمان گاؤں میں اسلحہ اٹھا کر دندناتے ہوئے صدنیب کے اہل خانہ کو ڈرا دھمکا کر صلح کے لیے مجبور کر رہے ہیں۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان نے گاؤں میں دہشت پھیلا رکھی ہے اور غریب خاندان کا ساتھ دینے والوں کو بھی اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا رہے ہیں اہلیان دیہہ نے سی پی او گجرانوالہ سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحفظ کی اپیل کی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation