سی ٹی وی نیوز فیصل آباد ۔
نیشنل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ ایوبیہ کے دوسرے روز فادر آصف ملک کی قیادت میں پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی اور مومنین کو روح پرور پیغام سے مستفید کیا گیا۔پاک ماس میں فادر قیصر فیروز او ایف ایم از لاہور فادر آصف سردار وکر جنرل لاہور ڈایوسیس، فادر انتھونی ابراز از کراچی نے پاک ماس میں معاونت کی اور تمام پروفیشنل میڈیا افراد نے بھرپور شرکت کی ۔
فادر آصف ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب ہم خدا سے مانگنا شروع کریں تو سب سے پہلے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اس کے بعد باقی چیزوں کے لیے درخواست کریں
پاک ماس میں تمام شرکاء کی میڈیا تربیت اور ملکی امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation