افسوسناک؛ مسیحی قبرستان پر قبضے کے لیے قبروں پر بلڈوزر چلا دیا گیا


گوجرانوالہ، 27 جولائی، 2024 - ایک افسوسناک واقعے میں، مسلم زمینداروں نے 20 مئی 2024 کو کوٹلی ملیاں، نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ میں ایک  مسیحی قبرستان کی بے حرمتی کی۔ . یہاں تک کہ وہ قبرستان پر چلانے کے لیے بلڈوزر لے آئے۔


کوٹلی ملیاں کے رہائشی عرفان مسیح نے اسی دن تتلے عالی تھانے میںایف آئی آر درج کرائی۔ انہوں نے اطلاع دی کہ پولیس نے ایف آئی آر میں دفعہ 447 اور 511 ٹی پی، دونوں قابل ضمانت جرم شامل کیے ہیں۔ عرفان نے بتایا کہ 7 کنال کے قبرستان کو پاکستان کی آزادی سے پہلے سے ہی مسیحیوں کی تدفین کے لیے مختص کیا گیا تھا، اس کا خاندان چار نسلوں سے اسے استعمال کر رہا ہے۔


عرفان کی ایف آئی آر کے مطابق 15 مئی 2024 کو رانا منظور ولد شاہ محمد رات 11 بجے ٹریکٹر لے کر پہنچا اور سات سے آٹھ قبروں کو بلڈوز کیا۔ جب شہزاد مسیح اور یوسف مسیح نے اسے روکنے کی درخواست کی تو منظور نے انکار کر دیا اور دھمکیاں دیں۔ 20 مئی 2024 کو منظور نے پھراسی کارروائی کی کوشش کی لیکن مقامی مسیحی برادری نے مداخلت کرکے مزید تباہی کو روک دیا۔ عرفان نے یہ بھی بتایا کہ منظور نے قبرستان کی 3 کنال اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔


30 سالہ عرفان مسیح، جو ایک چھوٹا ڈیری فارم چلاتے ہیں، کوٹلی ملیاں میں اپنے خاندان کے ساتھ تقریباً 25 گھروں کی کمیونٹی میں رہتے ہیں۔ انہوں نے ایک بااثر شخصیت کی طرف سے انتقامی کارروائی کے خوف سے حفاظت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔


مسیحا ملت پارٹی کے چیئرمین اسلم پرویز سہوترا نے قبروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس مسیحیوں کو ان کی زمین واپس لینے میں مدد کرنے کے بجائے مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے مقامی سیاست دانوں اور اقلیتی اسمبلی کے ارکان کی حمایت کے فقدان پر تنقید کی۔ سہوترا نے ایف آئی آر میں مزید سنگین دفعات شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، بشمول مذہبی جذبات مجروح کرنے اور مسیحی برادری میں دہشت پھیلانے سے متعلق دفعات شامل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پولیس نے فوری کارروائی نہ کی تو لاہور پریس کلب پر دھرنا دیا جائے گا۔


عرفان مسیح نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے رانا منظور کے خلاف سنجیدہ کارروائی اور ایف آئی آر میں مناسب دفعات شامل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اپنی برادری کو درپیش جاری خوف اور ہراساں کیے جانے کےمتعلق بتایا، ان کے حقوق اور زمین کے تحفظ کے لیے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی