سانحہ سرگودھا کی مذمت اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کے لیے بریڈفورڈ میں پریس کانفرنس


 سانحہ سرگودھا کے سلسلہ میں چوہدری بشارت الیاس، رونی سلیم اور سلیم دت نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں سماجی ، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر رونی سلیم نے کہا کہ سانحہ سرگودھا انتہائی قابل مذمت ہے اور ہم اس پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔ 

سلیم دت نے بھی اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزادینے کا مطالبہ کیا 

چوہدری بشارت الیاس نے کہا کہ اس سے قبل سانحہ جڑانوالہ کی بھی ابھی تک کوئی قابل تسلی رپورٹ نہ آئی ہے نہ ہی ذمہ داران کو قابل ذکر سزا ملی ہے ۔ ابھی اس دکھ کو سال بھی نہ بیتا کہ نذیر مسیح اور اس کی فیملی کو جھوٹے الزام کے تحت بربریت کا نشانہ بنایا اور نذیر مسیح کو شہید کردیا گیا۔ 

اس موقع پر شرکاء نےصدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ توہین مذہب قوانین کے غلط استعمال اور 10 سال اور کم عمر بچیوں کی جبری گمشدگی اور جبری شادیوں کے خلاف ایکشن لیں۔ 

شرکاء کا کہنا تھا کہ اب مسیحیوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا۔ مسیحی قیادت کو چاہئے کہ اسمبلی میں قانون پاس کروا کر مسیحیوں کو تحفظ دلایا جائے۔ 

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ بریڈ فورڈ کی سیاسی و مذہبی شخصیات کا شکریہ جنہوں نے اس پریس کانفرنس کے انعقاد میں ہمارا ساتھ دیااور اُمید ہے کہ آئندہ بھی ہم مل جل کر چلیں گے اور اہم ایشوز پر اپنا مثبت رول ادا کریں گے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم