نذیر مسیح کو آج مجاہد کالونی کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا


 گزشتہ دنوں توہین مذہب کے نام پر تشدد کا نشانہ بننے والے نذیر مسیح کو آج مجاہد کالونی کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے ۔

سرگودھا کے علاقہ مجاہد کالونی میں گزشتہ دنوں توہین مذہب کے نام پر تشدد اور ظلم کا نشانہ بننے والے نذیر مسیح زخموں تاب نہ لاتے ہوئے آج خداوند میں سو گئے ہیں ۔ جن کا جنازہ مجاہد کالونی میں ادا کیا گیا ہے ۔

جنازہ میں سرگودھا سمیت گرد و نواح سے مسیحی برادری نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے مجاہد کالونی سرگودھا کے قبرستان میں نذیر مسیح کو آہیں اور سسکیاں بھرتے ہوئے سپرد خاک کر دیا ہے ۔ 

اس موقع پر جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے مسیحی برادری نے متاثرہ اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم