توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کا نشانہ بننے والے نذیر مسیح حالق حقیقی سے جاملے

 


افسوس ناک خبر! سرگودھا  توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد اور بربریت کا نشانہ بننے والے مسیحی بھائی نذیر مسیح آج خُداوند میں سو گئے

. سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں گُذشتہ ہفتہ تشدد اور بربریت کا نشانہ بننے والے مسیحی بھائی نذیر مسیح آج زخموں کی تاب نہ لا کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے اور مسیح میں سو گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے سر کے آپریشن کے بعد ۷۲ گھنٹے نازک قرار دئیے تھے۔

ہم اُن کی اِس موت کو مسیح میں شہادت  مانتے ہیں اور اُن کے ساتھ ہوئیے ظُلم کی پُر زور مذمت  کے ساتھ ساتھ حکومتِ وقت سے انصاف کی اپیل بھی کرتے ہیں۔

تمام سوگوار خاندان کے افراد کے لئے دُعا کی اپیل۔ خُداوند اپنے لوگوں کو اپنی تسلی اور تشفی بخشے۔آمین


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم