ڈاکٹر ہیلن، پاکستان کی پہلی اقلیتی خاتون بریگیڈیئر قومی نمائندگی کی بہترین مثال ہیں۔
ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے
والی پہلی خاتون ہیں جنہیں پاک فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس کو آرمی
میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہیلن
میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈیئر ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہیلن
میری رابرٹس نے ثابت کردیا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں، مسیحی
برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پر فخر ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اقلیتی برادری
سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے، بریگیڈیئر ہیلن میری
رابرٹس کی محنت اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ دیگر خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation