چک جھمرہ میں غریب میسحی کی بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج


 چک جھمرہ میں غریب میسحی کی بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج

تفصیلات کے مطابق  چک جھمرہ میں غریب میسحی کی بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج تھانہ چک جھمرہ ضلع فیصل آباد میں ہوا ہے ۔ 

ایف آئی آرمیں متاثرہ بچی کے والد ذوالفقار نے یوں بیان کیا ہےکہ جناب عالی گزارش ہے کہ سائل محنت مزدوری کرتا ہے سائل کی بیٹی سدا شہزادی بعمر 19 سال کنواری جو کہ آئی سی ایس کی سٹوڈنٹ ہے نوید تھا مس جو کہ ہمارے گاؤں سکونڈی کے چرچ میں بطور قادر ڈیوٹی دیتا تھا جس سے مذہبی تعلیم حاصل کرتے تھے اور میرے گھر میں بھی آنا جانا تھا اور بطور مذہبی پیشوا میں اس کا بہت ادب کرتا تھا جس نے ہمیں ورغلایا کہ میں آپکی بیٹی سدا شہزادی کو اچھی ٹیویشن شہر میں رکھوا دیتا ہوں تاکہ بچی کی قابلیت میں اضافہ ہو سکے اور رہائش کا انتظام بھی چک جھمرہ چرچ میں کر دونگا وہاں سٹرز کے ساتھ سدا شہزادی رہا کرے گی جو مورخہ 2023-12-13 کو الزام علیہم نوید تھامس اور ایلون مسیح جو چرچ میں باؤ جی کے فرائض انجام دیتا ہے میرے گھر آئے اور میری بیٹی کو ساتھ لے گئے مذہبی پیشوا ہونے کی وجہ سے مجھے اعتماد تھا مگر الزام علیہ نوید تھا مس میری بیٹی کو چرچ کی بجائے ایلون مسیح کے گھر لے گیا جہاں پر اس کی بیوی انتہا بھی موجود تھی وہاں سے نوید تھا مس بیٹی کو استعفا اکیڈمی چک جھمرہ داخل کروا آیا اور شام 1/2-5 بجے اکیڈمی سے سیدھا چرچ میں موجود اپنے کمرے میں لے گیا پہلے پانی وغیرہ پلایا اور بعد میں الزام علیہ نوید تھامس نے پسٹل تان لیا اور زبردستی میری بیٹی کے سارے کپڑے اتار دے اور میری بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کرنے لگا جس سے میری بیٹی خون میں لت پت ہو گئی میری بیٹی رونے پر الزام علیہ منہ پر ہاتھ رکھ دیتا اور کہتا کہ اگر شور کیا تو تمہیں جان سے مار دو نگا جو ہر دوسرے دن میری بیٹی کو چرچ میں لا کر اسکے ساتھ زیادتی کرتا تھا اکثر چرچ کی انتظامیہ سے بچنے کے لئے میری بیٹی اختیا کے پاس چھوڑ آتا جب میری بیٹی کو انبیا کے گھر سے لینے جاتا تو انکار پر انی ایلون اور اس کے گھر میں موجود ار کشنڈ بھٹی میری بیٹی پر تشدد کرتے اور اسے زبر دستی نوید تھامس کے ساتھ رات کو بھیج دیتے اسی دوران میری بیٹی حاملہ ہو گئی جس کا اسقاط حمل انبیا ایلون اور نوید تھا مس نے زرینہ نرس نامی عورت سے کروایا جب الزام علیہ کسی شادی پر گیا تھا تو میری تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد موقعہ پا کر میری بیٹی الزام علیہ انیتا کے گھر سے بھاگ کر میرے پاس آگئی جس نے سب وقوعہ بتایا جس کے بعد میں اور رائیل ٹامس ولد بابور فیق جان معمل سکنہ رسول پوره و چک جھمرہ ضلع فیصل آباد، دانی ایل ولد سردار مسیح سکنه محله قائد آباد چک مجمره ضلع فیصل آباد الزام علیہم کے پاس گئے تو الزام علیہم دھمکیاں دینے لگے کہ ہمارے پاس تمام ویڈیوز موجود ہیں اگر تم نے کوئی تھانہ میں کاروائی کی تو ہم اسے نیٹ پر ڈال دیں گے جو کہ سائل نے خوفزدہ ہو کر کیتھولک چرچ فیصل آباد درخواست گزاری جنہوں نے الزام علیہ نوید تھا مس کو نوکری سے فارغ کر دیا جس کے بعد اب الزام علیہ نوید تھامس ہمیں دھمکیاں دیتا ہے کہ میں تمہارے اکلوتے بیٹے کو بھی مار دونگا اور تمہاری بیٹی کو ذیل و خوار کر دونگا میرے پاس سب ویڈیوز ہیں تم منہ دکھانے کے قابل نہ رہو گے ۔ جناب عالی ! الزام علیہ نوید تھا اس نے میری بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کر کے اور الزام علیہ نمبر 2 تا 4 نے معاونت کر کے اور الزام علیہ نمبر 5 نے اسقاط حمل کر کے سخت زیادتی کی ہے الزام علیہم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی