بشپ جوزف ارشد اور سینیٹر خلیل طاہر سندھو کی شہید سپاہی ہارون ولیم کے گھر آمد


راولپنڈی اسلام آباد (تریضہ پیٹر سنیئر کوآرڈینیٹر) سینٹر خلیل طاہر سندھو اور کیتھولک آرچ بشپ اسلام آباد راولپنڈی ڈایوسیس ڈاکٹرجوزف ارشد  کی پاک فوج کے شہید ہونے والے مسیحی سپاہی ہارون کےگھر آمد۔

ڈاکٹر جوزف ارشد نے سپاہی ہارون ان کے ساتھ شہید ہونے والے سپاہی انوش روفن اور دیگر شہید ہونے والے سپاہیوں کی مغفرت اور ان کے ورثاء کی تسلی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے ملک و قوم کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

جمعے کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے کیے گئے آپریشن میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے شہید ہونے والے پاک فوج کے 5 جوانوں میں دو مسیحی افراد ہارون ولیم اور انوش روفن بھی شامل تھے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی