سی ٹی وی نیوز فیصل آباد ۔کیتھولک کیتھیڈرل فیصل آباد میں تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں "خداوند یسوع مسیح کے پاک بدن اور خون کی عید" منائی گئی ۔
فادر ظفر اقبال نے انجیلِ مقدس کی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے کلام پاک روشنی میں مومنین کو روح پرور پیغام سے مستفید کیا۔
بشپ جی نے کہا خداوند یسوع مسیح کا پاک بدن اور خون محبت اور شراکت کا ساکرامنٹ ہے جو امن و سلامتی کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
پاک ماس میں بیماروں کی تندرستی ،ملک وقوم کی ترقی ،خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation