اسلام آباد (نوائے مسیحی نیوز) پاکستان کی نامور مسیحی پرستار تہمینہ طارق کی طرف سے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی گیت "پیاری ماں" ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس گیت کو ماؤں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ گیت کے حوالے سے نامور پرستار تہمینہ طارق جاوید نے چیئرمین نوائے مسیحی جناب شکیل انجم ساون سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماؤں کے عالمی دن کے حوالے سے گایا گیا یہ گیت میرے دل کے بہت قریب ہے۔ دنیا میں ہر کوئی اپنی ماں سے بے پناہ محبت کرتا ہے اسی طرح مجھے بھی اپنی ماں سے بے پناہ محبت ہے۔ اس گیت کے ذریعے نہ صرف اپنی ماں سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے بلکہ دنیا بھر کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے یہ اب سامعین پہ منحصر ہے کہ وہ اس گیت کو کس حد تک پسند کرتے ہیں۔
اس گیت کو شوکت شیکی بھٹی نے لکھا ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن نوید بھٹی نے کی ہے ، میوزک فہد خان نے ترتیب دیا ہے جبکہ مکس ماسٹر رفیع سٹوڈیو ہے اور یہ گیت تہمینہ طارق ورشپ منسٹری کی خصوصی پیشکش ہے۔
اس گیت کو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے سنا جا سکتا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation