فرزندِ مریم آباد عمانوئیل اطہر جولیس کی ممبر صوبائی اسمبلی بننے کے بعد مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔ آپ بانی ”پاکستان مسیحی اتحاد “سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر ،جناب بشپ روفن جولیس کے بھتیجے ہیں۔
آپ کا تعلق ایک مسیحی مذہبی و سیاسی گھرانے سے ہے ۔آپ کے والد ماسٹر جارج جولیس بھی ممبر ضلع کونسل شیخو پورہ رہ چکے ہیں اور عمانوئیل اطہر جولیس بذاتِ خود بھی ممبر ضلع کونسل شیخو پورہ و ممبر ضلع کونسل ننکانہ صاحب رہ چکے ہیں۔
آپ شروع سے ہی مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے ہیں ۔ عمانوئیل اطہر جولیس کی شخصیت کا یہ حاصہ رہا ہے کہ وہ مسیحی قوم کے ساتھ ہمیشہ نڈر و بے باک لیڈر کی طرح ہر مشکل گھڑی میں کھڑے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کو پاکستان و بیرون ملک مسیحی کمیونٹی میں حاصی مقبولیت حاصل ہے اور اسی مقبولیت و خدمت کا صلہ ہے کہ آپ آج بطور ممبر پنجاب اسمبلی مسیحی قوم کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation