شیخو پو رہ(سلوسٹر منشاء، ذرتاش اشرف)مورخہ 18مارچ 2024 بروز اتوار کو فضلیت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے سینٹ کولمبن کیتھولک چرچ کا افتتا ح کیا۔
اس چرچ کی بنیاد ریورنڈ فادر البرٹ میکولوک نے ا گست1938 میں کی۔ساتھ ہی ساتھ ایک اورخوبصورت گرجاگھرسینٹ جانزکیتھولک چرچ،گھولن کی ملیاں کا بھی افتتاح کیا۔
ان چر چز کی تعمیر کا کام ریورنڈ فادر امتیاز نشان(پیرش پریسٹ آف سینٹ ٹریضہ کیتھولک چرچ)نے اپنی زیر ِ نگرانی میں کروایا۔جس میں ریورنڈ فادر سُلمان منظور (اسسٹنٹ پیرش پریسٹ)اور برادر اشرف بھی اس کاوش میں ریورنڈ فادر امتیاز نشان کے شانہ بشانہ رہے۔
اس عبادت میں ایمانداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فضلیت مآب بشپ سبسٹین فرانسس شاء کہا کہ:'' خدا نے ہمیں حوصلہ اور وسائل عطا فرمائی ہیں تا کہ ہم داؤد اور سموئیل کی طرح اُس گھر کو مکمل کر سکیں ''۔
فضلیت مآببشپ سبسٹین فرانسس شاء نے اس خوبصورت چرچز کو برکت دی اور ساتھ ہی کثیر تعداد میں بچو ں کو استحکام کاسا کرامنٹ دیا۔ مختلف مقامات سی آئی مومنین اورمبشرانِ انجیل نے ان خوبصورت چرچز کی برکت میں اپنی دعاوں اور خوبصورت گیتوں کے ساتھ شر کت کی۔ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے اپنے پیغام میں روزوں کے ایام اور خاندانی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔
Sunny
جواب دیںحذف کریںایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation