16 مارچ 2024 کو ایف جی اے چرچ، جڑانوالہ میں کرسچن سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کا امن رنگ پراجیکٹ کے زیر اہتمام ٹراما کونسلنگ سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور دعا کے ساتھ کیا گیا ۔
سمینار کی نظامت ایگزیٹیو ممبر CSM جناب راخیل امجد گل نے کی۔
اس موقع پر انچارج ایف جی اے چرچ جڑانوالہ ریورنڈ پاسٹر بِلی گراہم، انچارج میثاق سنٹر جڑانوالہ اسٹنٹ سب انسپکٹر جناب خادم مسیح، سابقہ ایم پی اے جناب پرویز رفیق ، کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر ماہ نور، بانی و چیئرمین کرسچن سٹوڈنٹس موومنٹ جناب نعمان اٹھوال، جنرل سیکرٹری CSM جناب سندیل بھٹی، ایگزیٹیو ممبر CSM جناب راخیل امجد گل، جناب سلمان چوہان و ممبران CSM ٹیم جڑانوالہ و دیگر معزز مہمانان گرامی نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ریورنڈ پاسٹر بِلی گراہم نے پاک کلام کی روشنی میں ٹراما سے آزادی کے مفہوم اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
جنرل سیکرٹری CSM جناب سندیل بھٹی نے CSM کے نظریہ اور اغراض و مقاصد شیئر کیے۔
ٹراما کونسلنگ سیمنار جڑانوالہ میں کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر ماہ نور حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کاش میں رہنا چھوڑ دیں کیونکہ یہ ہمیں ناامیدی کی طرف لے جاتا ہے اور ناامیدی گناہ ہے ۔
بانی و چیئرمین کرسچن سٹوڈنٹس موومنٹ جناب نعمان اٹھوال نے جڑانوالہ کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جڑانوالہ کے نوجوانوں کے ساتھ ہیں اور ہم زندگی کے ہر پہلو میں اِن کی معاونت کریں گے۔
سابقہ ایم پی اے پنجاب جناب پرویز رفیق کا کہنا تھا کہ نوجوان لیڈرشپ وقت کی ضرورت ہے اور اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ اِن کو بڑھ چڑھ کے قومی و ملکی مفاد کے لیے کام کرنا ہو گا۔
معزز مہمانان گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سی ایس ایم کی نوجوانوں کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔
بانی و چیئرمین CSM جناب نعمان امجد نے کرسچن سٹوڈنٹس موومنٹ کی جانب سے مقررین کو اعزازی شیلڈز دی۔
آخر میں بانی و چیئرمین سی ایس ایم جناب نعمان اٹھوال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر ٹراما کونسلنگ سمینار کی تقریب میں شرکت کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation