نوائے مسیحی فیس بک پیج پر گزشتہ ہفتے ایک سروے کیا گیا جس میں عوامی رائے بالخصوص مسیحی قوم کی رائے جاننے کے لیے سوال کیا گیا کہ
کونسی جماعت پاکستانی مسیحیوں کے لیے بہتر سوچتی ہے؟
1-پاکستان تحریک انصاف
2-پاکستان پیپلز پارٹی
3-پاکستان مسلم لیگ ن
4-دیگر جماعتیں (نام لکھ سکتے ہیں)
5-کوئی بھی نہیں
اس سروے کے نتائج کے طور پر ایک ہفتے کے دوران 205 افراد کے کمنٹس آئے جس میں 175 افراد نے اس پر سنجیدہ رائے دی اس رائے کے خیران کن نتائج سامنے آئے۔
حیران کن طور پر ان میں سے 91 افراد کی رائے تھی کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی مسیحیوں کے متعلق سنجیدگی سے بہتر نہیں سوچتی جس کی ایک وجہ ہمارا اجتماعی غیر پختہ اور غیر سنجیدہ سیاسی رویہ بھی ہے۔
سیاسی پارٹیوں کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 51 افراد نے پاکستان تحریک انصاف کے متعلق کہا کہ یہ پارٹی مسیحیوں کے متعلق بہتر سوچتی ہے۔ یوں مسیحیوں کے متعلق بہتر سوچنے والی پارٹیوں میں پی ٹی آئی سرِفہرست ہے۔
دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے متعلق مسیحیوں کی رائے ہےکہ یہ پاکستانی مسیحیوں کے لیے بہتر سوچتی ہے ۔
9 افراد نے پاکستان مسلم لیگ ن کو مسیحیوں کے لیے بہتر سوچنے والی جماعت قرار دیا یوں مسلم لیگ ن اس اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہی۔
اس طرح 4 افراد نے دیگر پارٹیوں کے متعلق مثبت رائے کا اظہار کیا۔
مجموعی طور پر یہ سروے پاکستانی مسیحیوں میں سیاسی اعتبار سے غیر یقینی اور مایوسی کے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation