قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کیلئے حتمی فہرست جاری، پی ٹی آئی کا امیدوار شامل نہیں۔
مسلم لیگ ن کے 10، پیپلز پارٹی کے 7، جے یو آئی کے 5 اور جماعت اسلامی کے 4 امیدواروں کےنام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مختص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے 10، پیپلز پارٹی کے 7، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور جماعت اسلامی کے4 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے 3 اور تحریک لبیک پاکستان کے 2 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں موجود ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation