شمالی کوریا ایک بار پھر مسیحیوں پر ظلم و ستم کے بدترین
ریکارڈ کے ساتھ 50 ممالک کی اوپن ڈو کی ورلڈ واچ لسٹ میں سرفہرست ہے۔ انٹرنیشنل
کرسچن کنسرن (آئی سی سی) نے باقاعدگی سے ان مظالم اور بڑے مصائب کو اجاگر کیا ہے
جن کا شمالی کوریا کے مسیحیوں کو کم جونگ کی ظالم حکومت میں سامنا ہے۔ آئی سی سی نے اپنی
جامع 2023 سالانہ پرسیکیوٹرز آف دی ایئر رپورٹ میں ہرمیٹ کنگڈم کو شامل کیا ۔
اوپن ڈور کی فہرست میں شامل کئی دوسرے جنوب مشرقی ایشیائی
ممالک میں شامل ہیں:
شمالی کوریا (درجہ نمبر 1)
میانمار (17)
چین (19)
لاؤس (21)
ویتنام (35)
انڈونیشیا (42)
برونائی (44)
ملائیشیا (49)
واچ لسٹ کا تخمینہ ہے کہ دنیا بھر میں 365 ملین سے زیادہ
مسیحیوں کو ستایا گیا، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 50 لاکھ کا اضافہ ہے۔ نتائج
نے یہ بھی اجاگر کیا کہ ہر پانچ میں سے دو مسیحیوں کا تعلق ایشیا سے ہے، اور مسیحیوں
پر سب سے زیادہ پرتشدد اور قاتلانہ ظلم افریقہ میں ہوتا ہے۔ مزید برآں، 2023 میں
چرچ کی بندش میں 70 فیصد اضافہ ہوا، زیادہ تر چین اور ہندوستان میں۔
یہ واچ لسٹ عالمی سطح پر مسیحیوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و
ستم کی پیمائش کرنے میں ایک مددگار ذریعہ ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation