![]() |
یوحنا آباد کے ایک مسیحی رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سائیکل ریس جیت لی |
یوحنا آباد کے ایک مسیحی رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سائیکل ریس جیت لی
تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد سے تعلق رکھنے والے ایک مسیحی رکشہ ڈرائیور کی بیٹی سنیہا خالد نے مختلف سائیکل ریسوں میں جیت کا تسلسل قائم رکھ کر اپنا ، والد کا اور مسیحی کمیونٹی کا نام روشن کردیا۔
سوشل میڈیا پر حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اس بیٹی نے متعدد مقابلوں میں حصہ لیا اور جیت اپنے نام کی۔ یہاں حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس بچی کے پاس اپنی سائیکل نہیں ہے بلکہ وہ مانگ کر ریسی سائیکل پر ٹریننگز کرتی رہی ہے ۔ اس کے باوجود ریس میں دیگر کھلاڑیوں سے سبقت لے جاتی ہے۔
مسیحی قوم کی طرف سے اس ہونہار بیٹی کی کامیابیوں کو سراہا جارہا ہے اور سنیہا کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ ایک مقامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ہم سب کو چاہئے کہ مل کر اس بیٹی کی مالی مدد کریں تاکہ وہ اپنی سپورٹس سائیکل خرید سکے اور مستقبل میں ملکی و بین الاقوامی طور پر نمایاں کاکردگی دکھا کر مسیحی قوم اور پاکستان کا نام روشن کرے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation