مسیحی
نوجوان فرحان کے قاتل زبیر کو گرفتار کر کے پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
تفصیلات کے مطابق مقتول کے والد کی طرف سے ایف ائی ار میں
درج کیا گیا ہے کہ میں موزہ تلونڈی عنایت خان کا رہائشی ہوں زمیندارہ کرتا ہوں آٹھ اور نو، نومبر 2023 کی
شب درمیانی میں، میں اور میری بیوی نگت قمر اور بیٹا فرحان القمر اپنے گھر کمرہ
رہائشی میں سوئے ہوئے تھے کہ باوقت تین بجے رات رہائشی کمرہ کا دروازہ کھٹکنے کی آواز
ائی جو ہم سب نیند سے بیدار ہو گئے ۔
ہم نے خوف کی وجہ سے کمرہ کا دروازہ نہ کھولا کمرہ کی
لائٹ آن تھی جو اسی دوران دیکھا کہ ہمارے دیہے کا ملزم محمد زبیر ولد محمد افضل
کمرہ کے روشن دان میں بیٹھا ہوا گالی گلوچ کر رہا تھا کہ دروازہ کھولو اور فرحان
کو باہر نکالو ہمارے دروازہ نہ کھولنے پر ملزم زبیر نے جان سے مار دینے کی نیت سے
سیدھے فائر پسٹل 30 بور میرے بیٹے فرحان القمر پر کیے جو اسے دائیں طرف کان گردن
اور کندھا پر لگے ۔
اسی دوران ساتھ والے کمرہ میں سوئے ہوئے میرے حقیقی
بھائی رضا القمر اور ضیاء القمر پسران جیمس مسیح فائرنگ کی آواز سن کر کمرہ سے
باہر ائے تو ملزم زبیر نے ان کو دیکھتے ہی روشندان سے نیچے ہمارے کمرے میں چھلانگ
لگا دی اور کہا کہ اگر کسی نے شور کیا تو میں سب کو جان سے مار دوں گا اور ساتھ ہی
ملزم نے ہمارے کمرے کا دروازہ کھول کر سب پر پسٹل تان لیا اور پسٹل لہراتا ہوا
فرار ہو گیا ۔
ہم فرحان القمر کو مضروبی حالت میں لے کر برائے علاج معالجہ سول ہسپتال پسرور لے جا رہے تھے کہ وہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا وجہ اناد یہ ہے کہ دو یوم قبل ملزم زبیر اور فرحان کی باہر گلی میں تو تکرار ہوئی تھی اس رنجش کی وجہ سے ملزم زبیر نے آج میرے گھر میں داخل ہو کر میرے بیٹے کو قتل کر دیا ہے کاروائی کی جائے۔آخری خبریں آنے تک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation