جے سالک کی پاکستان زندہ باد ریلی، لوگوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی


نیشنل پریس کلب کے باہر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد ریلی کی قیادت مائنارٹیز الائنس کے کنوینیر اور سیویئر پاکستان کے سربراہ جےسالک نے کی۔

 ورلڈ مائنارٹیز الائنس اور مسلم مسیحی اتحاد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ورلڈ  مینارٹیزالائنس کے کنوینیر اور سیویئر پاکستان کے سربراہ سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کی ۔

ریلی میں مسلم مسیحی اتحاد کے کارکنوں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرجے سالک کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا اور اس کے حصول کے لیے لاکھوں انسانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں یہ ملک اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے جس کی قدر کرنی چاہیے۔

ریلی کے موقع پر پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر چیف جسٹس قاضی فائض عیسیٰ کی تصاویر اور قومی پرچم بھی آویزاں کیا گیا تھا جبکہ جے سالک نے اپنے سر میں خاک ڈالی اور ایک گاڑی میں وطن کی مٹی بھی ریلی کا حصہ تھی ۔

ریلی نیشنل پریس کلب سے شروع ہوئی اور سپر مارکیٹ کا چکر لگا کر واپس نیشنل پریس کلب کے باہر ختم ہوئی اس موقع پر وطن سے محبت کے اظہار کے لیے قومی پرچم پر گل پاشی بھی کی گئی

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی