ائی ایم ار ایف اور چرچ آف پاکستان کےزیراہتمام کانفرنس میں جڑانوالہ کیس کا جائزہ

 


لاہور (سنونیوز)ائی ایم ار ایف اور چرچ آف پاکستان کےزیراہتمام ایک کانفرنس منعقد کی گئی کانفرنس میں جڑانوالہ کیس کا جائزہ لیا گیا کانفرنس کا آغاز بشپ ازاد مارشل کے خطاب سے کیا گیا جبکہ بشپ آف فیصل اباد  نے خصوصی دعا کی ۔ چیئرمین ائی ایم ار ایف سیموئیل پیارا نےجڑاوالا کیس کی  بریفنگ دی جبکہ کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے صدر عدنان شمیم بھٹی اور سینیئر وکلاء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیس کے متعلق اپنی اپنی رائے دی ۔
خواتین لائرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جڑانوالہ کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین سے پوچھا جائے کہ جب واقعہ ہوا تو کس طرح سے انہوں نے یہ اپنے گھر بار چھوڑے اور کس حالت میں انہوں نے کھیتوں میں رات گزاری۔ کانفرنس میں
فیصلہ کیا گیا کہ خواتین لائرز جڑاوالہ کا دورہ کریں گی
اور لاہور ہائی کورٹ میں جڑانوالہ کیس کو دیکھنے کے لیے ایک لا ٹیم بنائی جائے گی
اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے لیے بھی ایک ٹیم بنائی جائے گی جس میں سینیئر وکلا کو سے خدمات لی جائیں گی

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی