سابق صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم کی گاڑی پر فائرنگ، محفوظ رہے۔

 

کوٹ رادھا کشن: قصور ظفر پھاٹک کے نزدیک سابق صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق واقلیتی اموراعجاز عالم آگسٹین کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیراپنے دوست سے ملنے آئے تھے کہ واپسی پر نامعلوم مسلح دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کی

گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کر دی۔

 گاڑی میں صوبائی وزیر اعجاز عالم  کے ساتھ ان کا بھتیجا بھی موجود تھا تا ہم دونوں معجزانہ طور پرمحفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی گئی اور مقد مہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مسیحی اور انسانی حقوق کی حلقوں کی طرف سے اس واقعہ کی مذمت کی جارہی ہے۔ 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی