سالانہ الیس پی دیوان بہادر سنگھا ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

The-annual-SP-Dewan-Bahadur-Singha-Award-Ceremony


سالانہ ایس پی دیوان بہادر سنگھا ایوارڈ کی تقریب مورخہ 19اکتوبر 2023 بروز سوموار گورنر ہاؤس لاہور کے دربار ہال میں منعقد ہوئی۔ 

جس میں جناب عزت مآب گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان خصوصی شرکت کی تقریب میں چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشن اور چیئر مین سیموئیل پیارا اور فادر جیمز چنن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایوارڈ حاصل کرنے والے خواتین و حضرات کو مبارک باد پیش کی۔

 آئی ایم آر ایف اور برائٹ فیوچر سوسائٹی ہر سال ایس پی دیوان بہادر سنگھا ایوارڈ گورنر ہاؤس میں منعقد کرتی ہے جس میں وہ لوگ جو دن رات ملک پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کو یہ ایوارڈ اورسرٹیفکیٹ گورنر پنجاب کے ہاتھوں سے گورنر ہاؤس میں خوبصورت تقریب میں دیا جاتا ہے 

سیموئیل پیارا نے اپنے خطاب میں ایس پی دیوان بہادر سنگھا کی زندگی اور پاکستان کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور اس ایوارڈ کے کوآرڈینیٹر جناب خالد گل گورآرڈینیٹر آئی ایم آر ایف کی خدمات کو سرا ہا کے انہوں نے دن رات محنت سے آج یہ خوبصورت تقریب منعقد کی گئی ہے۔ 

گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں ایس پی دیوان بہادر سنگھا کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسیحیوں کا بہت بڑا رول ہے۔ وہ چاہے ایجو کیشن ہو میڈیکل ہو یا ڈیفنس ہو ان کی خدمت نا قابل فراموش ہے۔

 اُنہوں نے ایوارڈ لینے والوں کی خدمت کو سراہا اور مبارکباد دی۔ چیئر مین یونیک گروپ آف کالجز نے اپنے خطاب میں واضع طور پر الیس پی دیوان بہادر کی خدمات کو سراہا اور کہا کے پاکستان ہم سب کا ہے مینارٹی میجارٹی کا کوئی فرق نہیں ہے اور ہم سب بہن بھائی ہیں اور ہم سب کا پاکستان ہے اور ہمارا انسٹی ٹیوٹ بلکل اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر سال ہم اقلیتوں کے پروگرام منعقد کرتے رہے گئے ۔

 آخر میں 27 لوگوں میں ایس پی دیوان بہادر سنگھا ایوارڈ اور ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور یونیک گروپ آف کالج پنجاب بورڈ میں پوزیشن ہولڈروں میں چیکس اور ایوارڈ تقسیم کیے گئے اس پروگرام کی خاصیت یہ بھی تھی ۔ جس سکول اور پرنسپل سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان پڑھے تھے ۔سٹر اینا پخشی بھی موجود تھیں۔ اور ڈاکٹرار عیسٹ فہیم جنرل سیکریٹری آئی ایم آرایف نے کمپیئر نگ سرانجام دی۔

پاکستان پارٹنر شپ انبیشٹو (PPI) نے پروگرام کو سپانسر کیا


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی