اٹلی کے سابق وزیر اعظم میٹیو سالوینی سے ملاقات کے بعد نوجوان راہنما عمران گل نے بتایا کہ اٹلی کے سابقہ وزیراعظم نے سانحہ جڑا نوالاکی پرزور مذمت کی ۔
مزید کہا ہم پاکستانی مسیحیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھی کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، اور جو ملزم اس میں ملوث ہے اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے ،
عمران گل نوجوان مسیحی راہنما ہیں اور اٹلی میں مقیم ہیں۔ وہ پاکستانی مسیحیوں کے حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبور کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی قوم کی آواز کو بلند کرنےاور ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation