سانحہ جڑانوالہ کے سلسلے میں اظہار یکجہتی ا ور موم بتیاں روشن کی گئیں

 

کرسچن کالونی یونٹ نمبر 06 لطیف آباد حیدرآباد ایڈوکیٹ صوبہ بھٹی کے دفتر کے سامنے  کنٹری ڈائریکٹر سعید قائم خانی اور IIPL Pakistan کی ٹیم نے مسیحی برادری کے ساتھ سانحہ جڑانوالہ کے سلسلے میں اظہار یکجہتی  ا ور موم بتیاں روشن کی گئیں اور متاثرین کے لئے  دعائیں اور ان کی حفاظت کے لئے اور انصاف کے لئے اعلیٰ قیادت سے اپیل کی گئی۔ 

 دعائیہ کلمات ایڈوکیٹ صوبہ بھٹی نے کہے اور دعا کنٹری ڈائریکٹر سعید قائم خانی نے کی اور جڑانوالہ پنجاب میں جو مسیحی بھائیوں کے چرچ جلائے گئے بائبل جلائی گئی اور گھر جلائے گئے اسکی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا ۔

IIPL Pakistan مسیحی برادری کے ساتھ ہے ۔ بچوں ،خواتین اور نوجوانوں نے سانحہ جڑانوالہ متاثرین کے لئے دعائیں  اور موم بتیاں روشن کی گئیں ۔ اس موقعہ پر بلال ناغڑ ، آصف ندیم ، عدن سحر ، سلیم چوہان اور IILP ٹیم موجود تھی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی