پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل، 2023" منظور کرنے کی سفارش


 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے مسٹر جیمز اقبال ایم این اے کی طرف سے پیش کردہ "پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل، 2023" منظور کرنے کی سفارش کردی۔


اجلاس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی  میں ساجد مہدی، ایم این اے کی صدارت میں منعقد ہوا۔پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل، 2023" پر بریفنگ دیتے  ہوئے جیمز اقبال ایم این اے نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کی پشت پناہی کے بغیر عام کاسمیٹکس مصنوعات کی مارکیٹنگ، مینوفیکچرنگ، درآمد اور برآمد میں سنگین مسائل درپیش ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ کاسمیٹک انڈسٹری ایک عالمی اور ہمیشہ بدلتا ہوا بڑھتا ہوا شعبہ ہے، اس لیے آمدنی کے لحاظ سے آمدنی پیدا کرنے اور پاکستان کی صنعت کو دنیا بھر میں پھلنے پھولنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔ 


تفصیلی بحث کے بعد کمیٹی نے بل کو بعض ترامیم کے ساتھ منظور کرنے کی سفارش کی اجلاس میں جناب سکندر علی راہوپوٹو، محترمہ زیب جعفر، چوہدری فرخ الطاف   وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت قانون و انصاف اور سی یو آئی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی