![]() |
Adan Masih rape and murder case, the accused could not be arrested |
پولیس ایف آئی آر درج ہو جانے کے باوجود روائتی طور پر سوئی رہی،عدن کی 4روزبعد آشیانہ گراؤنڈ سےبری طرح جلی ہوئی ناقابل شناخت لاش ملی، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد سےنجی فیکٹری ورکرجارج مسیح کےبیٹےعدن کوگھر کے باہرسےاغواکیاگیاتھا،جس کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے۔گزشتہ روزمسخ شدہ لاش دیکھ کر راہگیروں اور مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر میاں یونس نے بتایاکہ مغوی بچہ جمعرات کے روز گھر سے لاپتہ ہوا تھا،جسے سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔
سماجی ورکر راجہ والٹر نے بتایا کہ خالق نگر یوحنا آباد میں تقریباً 15 دن قبل ایک معصوم بچے کو اغوا کے بعد بیدردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو جلا دیا گیا مدعی کے مطابق تا حال کوئی مجرم ثابت نہیں ہو رہا پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پولیس روایتی ٹال مٹول کر رہی ہے نا تفتیش شروع کر رہی ہے ماں باپ ابھی تک غم میں نڈھال ہیں اور پولیس اور قانون سے انصاف کے طلبگار ہیں لیکن پولیس کے تفتیش کے لئے خرچہ مانگ رہی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation