IMRFپاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر بوٹا امتیاز کی چیئرمین سیموئیل پیارا سے اہم ملاقات


کراچی سندھ(4-3-2023)امپلیمینٹیشن مینارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر بوٹا امتیاز کی امپلیمینٹیشن مینارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے چیئرمین سیموئیل پیارا سے کراچی جم خانہ میں اہم ملاقات۔

 اس موقع پر معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے 8 جون 2020 کو سینیٹری ورکرز کی صحت و حفاظت کے لیے صوبائی حکومتوں و وفاق کو قانون سازی کرنے لیے جاری کیے گئے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

 اس موقع پر سیموئیل پیارا نے کہا کہ ملک بھر کے سینیٹری ورکرز کے حقوق ، صحت و حفاظت کے حوالے سے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے امپلیمینٹیشن مینارٹی رائیٹس فورم اپنی عملی جدوجہد جاری رکھے گا اس سلسلے میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی