پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نمائندگی کی تعداد میں اضافہ کیا جائے؛ مسیحی راہنماؤں کی پریس کانفرنس

 


سینئر مسیحی مذہبی، سیاسی اور سماجی قیادت بشمول البرٹ ڈیوڈ ممبر قومی کمیشن برائے اقلیت،  ریورنڈ ندیم کامران (بشپ آف لاہور)، ریورنڈ روبن قمرماڈریٹر پریسبیٹیرین چرچ اور اختر بھٹی سوشیو پولیٹیکل راہنما نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نمائندگی کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

 اگلے عام انتخابات میں شفاف مردم شماری کا انعقاد اور مردم شماری کے نتائج میں درست تعداد کی عکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقلیتی آبادی کی درست رپورٹنگ نہ صرف سیاسی حقوق کو یقینی بنائے گی بلکہ ان کے سماجی و اقتصادی حقوق کا بھی تحفظ کرے گی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی