بلدیاتی انتخابات میں شکیل انجم ساون کی فتح پوری کشمیری مسیحی قوم کی فتح ثابت ہو گی؛ سونیا ریاست |
آزادکشمیر کی اقلیتی نمائندہ, سماجی و انسانی حقوق کی راہنما سونیا ریاست کی طرف سے چئیر مین نواۓ مسیحی شکیل انجم ساون کو بلدیاتی الیکشن میں ضلع بھمبر سے نامزدگی پرفون کال کے ذریعے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
اس موقع پر سونیا ریاست کا کہنا تھا کہ ضلع بھمبر میں مسیحیوں کی کثیر تعداد آباد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسیحی کا نامزد ہونا تمام کشمیری مسیحیوں کے لیے فخر اور مسیحیوں کی انتھک محنت اور قربانیوں کا صلہ ہے۔
بھمبر سے بلدیاتی انتخابات میں شکیل انجم ساون کی فتح پوری کشمیری مسیحی قوم کی فتح ثابت ہو گی۔
![]() |
شکیل انجم ساون |
اس موقع پر جناب شکیل انجم ساون کا کہنا تھا کہ میں اپنی بہن کی کشادہ دلی اور مبارکباد پر مشکور ہوں۔ بلاشبہ آزاد کشمیر کے مسیحیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ہر مسیحی کی کوشش کے باعث یہ موقع فراہم ہوا ہے۔ خدا ہم سب کو اس میں کامیابی عطا کرے۔
محترمہ سونیا ریاست کے والد محترم ایلڈر ریاست مسیح اور نوجوان راہنما فیضان ریاست کی طرف سے بھی شکیل انجم ساون کے لیے نیک خواہشات کے خصوصی پیغامات وصول ہوئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation