بیٹی بچاؤ تحریک فیصل آباد کے زیر اہتمام میٹنگ منعقد ہوئی

 

بیٹی بچاؤ تحریک  فیصل آباد کے زیر اہتمام میٹنگ منعقد ہوئی

فیصل آباد (رپورٹ؛ تریضۃ پیٹر کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) بیٹی بچاؤ تحریک ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام میٹنگ ڈسٹرکٹ آرگنائزر پرویز صادق کی رہائش گاہ وارث پورہ میں منعقد ہوئی ۔ میزبانی کے فرائض پرویز صادق نے ادا کیے ۔

میٹنگ میں بیٹی بچاؤ تحریک ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے تمام کوآرڈینیٹرز و ممبران مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی ۔ میٹنگ میں بیٹی بچاؤ تحریک کی گذشتہ اور موجودہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں؛جبری شادیوں اورکم سن بچیوں سے زیادتیوں کے خلاف بیٹی بچاﺅ تحریک میدان میں

آئندہ کی حکمت عملی اور خصوصی طور پر تنظیم سازی پر زور دیا گیا ۔ میٹنگ میں تمام ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار اور بیٹی بچاؤ تحریک کو مضبوط کرنے کا عہد کیا ۔

میڈیا کوریج کے لیے میڈیا ایڈوائزر اعجاز بھٹی نے فرائض انجام دیئے ۔

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم